اورنگ آباد سیٹ کو لیکر مجلس – بہوجن اگھاڑی کا تعطل ختم- پرکاش امبیڈکر نے چھوڑی سیٹ» امتیاز جلیل کا الیکشن لڑنا تقریباً طئے

اورنگ آباد:18 مارچ. ( ورق تازہ نیوز) ایم آئی ایم کے اورنگ آباد حلقہ رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی جانب سے لوک سبھا سیٹ پر مجلس کے امیدوار کو انتخابات میں اتارنے کی مانگ پر کل پرکاش امبیڈکر نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے گزشتہ فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے.

واضح ہوکہ ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے سابقہ جج کولسے پاٹل کو اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ پرکاش امبیڈکر کی جانب سے کیا گیا تھا. جسے لیکر پورے مراٹھواڑہ میں مجلس کے کارکنان میں ناراضگی پائی جارہی تھی. وہیں مجلس ایم ایل اے امتیاز جلیل کے بھی پارٹی چھوڑنے کی افواہیں گرم تھیں. لیکن بعد میں اسد الدین اویسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھوارہ صدر جناب فیروز لالہ کی ٹیم اس حلقہ سے مجلسی امیدوار کیلئے سازگار ماحول کا جائزہ لینے کے بعد امیدوار کا اعلان کردیا حائے گا. جس کے بعد کل پرکاش امبیڈکر نے بھی واضح کردیا کہ وہ اورنگ آباد سیٹ ایم آئی ایم کیلئے چھوڑ رہے ہیں .

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتییاز جلیل نے پرکاش امبیڈکر کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں پرکاش امبڈکر نے پارلیمانی انتخابات کے لئے اورنگ آباد اور ممبئی کی سیٹ AIMIM کے لئے چھوڑ دی ہے۔

امتیاز جلیل کہ کہنا ہیں پرکاش امبیڈکر کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

اور ان دونوں سیٹوں کے تعلق سے اسدالدین اویسی قطعی فیصلہ کرینگے۔ ایک بات تو طیے ہو گئی ہے کے اوانگ آباد کے لوگوں کے اچھے دن آنے والے ہے۔اس طرح سے امتییاز جلیل نے یہ اشارہ دے دیا کہ وہ اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔

امتییاز جلیل کے مطابق جلد ہی اے آئی ایم آئی ایم کی لوکل یونٹ کی میٹنگ ہوگی اور میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں سے پارٹی کے سپریمو اسد الدین اویسی کو آگاہ کیا جائیگا اس کے بعد اسد اویسی کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading