ناندیڑ:25اگست ۔(ورق تازہ نیوز)آج 25اگست کو صبح تقریبا ساڑھے نو بجے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر 57562منماڑ تا کاچیگوڑہ سواری ٹرین ریلوےت اسٹیشن سے روانہ ہورہی تھی کہ ایک خاتون مسافر دوڑتے ہوئے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کررہی تھی جب ٹرین کے ڈبے کا ہینڈل پکڑرہی تھی کہ اسکا ہاتھ چھوٹ گیا اور تیزی کے ساتھ ٹرین کے نیچے گررہی تھی اسی وقت وہاں موجود ریلوے پروٹیکشن فورس ناندیڑ ڈویژن کے کانسٹیبل شرپرمود کمار نے خاتون مسافر کو گاڑی کے نیچے جانے سے روک کر فی الفور اوپر کھینچ لیا۔ جس کی وجہہ سے خاتون کی جان بچ گئی یہ خاتون اورنگ آباد میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے آئی تھی اورجالنہ جارہی تھی ۔اس واقعہ کے بعدوہ خاتون کافی گھبراگئی ۔ریلوے پروٹیکشن فورس کے جوان اور دیگر افراد نے اسکی حوصلہ افزائی کی اور اسی ٹرین سے جالنہ کیلئے روانہ کردیا۔