اورنگ آباد : جیک واڑی ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ پانی کے ذخیرے میں اضافے کی وجہ سے کسی بھی وقت ڈیم سے پانی گوداوری ندی میں چھوڑے جانے کا امکان ہے اور انتظامیہ نے اورنگ آباد جالنا، پربھنی، بیڈ، ناندیڑ اور احمد نگر کے اضلاع میں ندی کے کنارے کے دیہاتوں کو الرٹ کر دیا ہے۔
ڈیم میں پانی کی سطح گزشتہ ماہ 13 فیصد تھی جو اب 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ڈیم میں پانی کی آمد 16 ہزار 18 کیوسک ہے۔ ڈیم کی آبی سطح 95 فیصد سے اوپر جانے کے بعد گوداوری ندی کے طاس میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ ایک سینئر سطح کی میٹنگ میں لیا جائے گا، اس طرح کی معلومات ڈیم کے برانچ انجینئر وجے کاکڑے نے دی۔
پیر کی شام 4 بجے وزیر سرپرست منسٹر عبدالستار نے جیک واڑی ڈیم کا دورہ کیا اور اس کا معائنہ کیا۔ اس وقت انہوں نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی کہ وہ کلکٹر دلیپ سوامی سے رابطہ کرکے پانی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کریں۔ ساتھ ہی شہریوں کو الرٹ کیا گیا اور جاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی فوری اطلاع دینے کا حکم دیا۔ اس میٹنگ میں کلکٹر دلیپ سوامی، جی پی۔ سی ای او وکاس مینا، سپرنٹنڈنگ انجینئر سادھن سبنوار، ایگزیکٹیو انجینئر پرشانت جادھو اور دیگر عہدیدار موجود تھے