اورنگ آباد : بی بی کے مقبرہ کے قریب واقع 500 سالہ قدیم مسجد اپنے وجود کیلئے امت مسلمہ کو پکار رہی ہے… ویڈیو رپورٹ

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر میں واقع مشہور بی بی مقبرہ کے پاس مغلوں کے دور کی بنی ہوئی 500 سالہ قدیم مسجد جو آج اپنے وجود کےلئے امت مسلمہ کے لوگوں کو پکار رہی ہے۔۔۔آج وہاں کے لوگوں نے کیا حالت بنا رکھی ہے. مسجد کے اندرونی حصہ میں شراب کی خالی بوتلیں پڑی ہوئی ہیں دیکھیں ہارون انصاری کی یہ رپورٹ

ویڈیو

بی بی کا مقبرہ کی تعمیر کب ہوئی

محل کو بی بی کا مقبرہ (“Tomb of the Lady”) کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے چھٹے مغل بادشاہ اورنگزیب کے بیٹے شہزادہ اعظم شاہ نے اپنی ماں دلراس بانو بیگم کی یاد میں تعمیر کروایا تھا- یہ تعمیر 1651 عیسوی سے لے کر 1661عیسوی تک جاری رہی-

مقبرہ کے احاطہ میں بھی بند ہے مسجد اور نماز

واضح ہوکہ سال 2017 میں پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی جو خود کو آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے بتاتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ یہاں واقع بی بی کا مقبرہ کے احاطہ میں موجود تاریخی مسجد میں باقاعدہ نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

احاطہ مقبرہ میں واقع یہ مسجد بند ہے اور وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ دستور میں دی گئی مذہبی آزادی کی ضمانت کے مغائر ہے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ پرنس طوسی اس مقام کے متولی بھی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سال تمام تاریخی تاج محل کی مسجد میں نماز کی اجازت دی جاتی ہے تو پھر تاج محل کی ہوبہو شکل والے مقبرہ میں کیوں نہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading