چارج شیٹ عدالت میں داخل ہونے کے بعد ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے گی: گلزار اعظمی
ممبئی:18 فروری (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹ مسلم نوجوانوں کو آج اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ، ملزمین کا آ ج چوتھا یمانڈ تھا جس کے دوران عدالت نے انہیں پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ۔اس معاملے میں گرفتار ملزمین ۱۔ سلمان خان ۔ محسن خان ۳۔ مظہر شیخ عبدالرشید ۴۔ محمد تقی ۵۔ محمد سرفراز عبدالحق عثمانی۶۔جمال نواب کو بروقت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیة علماءمہاراشٹر (ارشد مدنی) کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج تمام ملزمین کو یو اے پی اے عدالت کے جج کے آرچودھری کی عدالت میں سخت حفاظتی بندوبست میں پیش کیا گیاجس کے دوران جمعیة علماءکی جانب سے ایڈوکیٹ خضر پٹیل معاونین وکلاءکے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت آج اورنگ آباد سیشن عدالت میں قاری امین الدین (جنرل سیکریٹری مراٹھواڑہ) اور مجیب صاحب (جنرل سیکریٹری ضلع اونگ آباد) اور ان کے رفقاءصبح سے ہی موجود تھے جنہوںنے ملزمین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے ملزمین پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ ممنو ع تنظیم داعش کے ہم خیال ہیں اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے ہیں ۔ملزمین کو پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں منتقل کیئے جانے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے جمعیة علماءقانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیة علماءکے وکلاءہر ریمانڈ پر عدالت میں نا صرف موجود رہے بلکہ انہوں نے ملزمین کی دوران پولس تحویل میں ملزمین کو حاصل حقوق کے تعلق سے آواز اٹھاتے رہے جس کی وجہ سے اے ٹی ایس پر دباﺅ بنا رہا اور اس کو عدالت نے ملزمین کی اضافی پولس تحویل دینے سے انکار کیا۔گلزار اعظمی نے کہا کہ اب جبکہ ملزمین کو پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں منتقل کردیا گیا ہے ، اے ٹی ایس کی جانب سے عدالت میں چارج شیٹ داخل کیئے جانے کے بعد ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے گی۔گلزار اعظمی نے کہا کہ دس ملزمین میں سے چھ ملزمین نے جمعیة علماءسے رجوع کیا ہے اور اگر دیگر ملزمین بھی جمعیة علماءسے رجوع کرتے ہیں تو ان کی قانونی مدد کی جائے گی اور چارج شیٹ عدالت میں داخل ہونے کے بعد ان کے لیئے بھی رہائی کی راہ ہموار کی جائے گی۔