اورنگ آبا:تعلیمی اور سماجی خدمات کا اعتراف ‘ شیخ عبدالرحیم سر "ڈاکٹر رفیق زکریا” ایوارڈ کے لئے منتخب

اورنگ آباد۔ روزنامہ دویا ورتا اور ۔ہفتہ واری کشمکش بیڑ کی جانب سے اورنگ آباد کے مشہور سماجی کارکن اور پیشے سے استاد و ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم سر کی سماجی و تعلیمی خدمات کا عتراف کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹر رفیق زکریا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہیں ۔ واضح ہو کے شیخ عبدالرحیم سر گزشتہ 5 سالو ں سے تعلیمی میدان اور سماجی میدان میں کام انجام دے رہے ہیں وہ ایک NGO ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ذریعے طلباء اور اساتزہ کے لئے کام کر تے آرہے ہے۔ ابھی تک بہت سارے مسائل انہونے ممبئی منترالے تک لے کر گئے ہے۔ گلدستہ کی بجاے کتاب اس روایات کو انہونیں گلی سے لے کر دلّی تک مشہور کیا ہے ۔اساتزہ اور طلباء کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ انکی یہی تڈ پ اور لگن کو دیکھتے ہوئے روزنامہ دویا ورتا اور ہفتہ واری کشمکش اخبار کی جانب سے شیخ عبدالرحیم سر کو ایک عالی شان تقریب میں دیا جائے گا جلد ہی پروگرام کی تاریخ کا اعلان کیا جاےگا ایسا لیٹر کمیٹی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہیں ۔ایوارڈ کے لئے منتخب کیے جانے پر والدین ،دوست احباب اور رشتےدار اور دیگر سماجی اور تعلیمی تنظیمی صدور نے دلی مبارک باد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading