ایک بس ڈرائیور کو بندر سے بس ’چلوانے‘ پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے لیکن کرناٹکا میں اس بس پر سوار 30 یا اس سے زائد مسافروں میں سے کسی ایک نے بھی اس ڈرائیور کے خلاف شکایت نہیں کی
This monkey sat on the steering wheel and took over a K.S.R.T.C bus. WATCH this video to see what happened later. pic.twitter.com/43MTJuXnWN
تاہم جب قدرے پرسکون اور بظاہر ماہر لنگور بندر کی بس چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو بس ڈرائیوروں کے مالکان نے ایکشن لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کسی بندر کو سٹیئرنگ پر بٹھا کر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔‘
اس ویڈیو کلپ کو انٹرنیٹ پر دیکھ کر خوش ہونے والے صارفین اس فیصلے سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔
پراگ ہیدا نے ٹویٹ کی: ’سو سویٹ۔ معطل کیوں۔ ڈرائیور کو صرف وارننگ دی جانی چاہیے تھی کہ آئندہ ایسا نہ کرے۔‘
سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کوآپریشن کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جبکہ انھیں اس بارے میں ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد معلوم ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ بندر ایک اور مسافر کے ہمراہ بس پر چڑھا لیکن اس نے کہیں اور بیٹھنے سے انکار کیا اور بس کے شروع میں بیٹھنا چاہا۔
ڈرائیور جس کا نام ایم پراکاش ہے کو اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑا اور اس نے اپنے نئے دوست کو سٹیئرنگ پر بیٹھنے دیا اور سفر شروع کر دیا۔
اگر ڈرائیور پراکاش کی بات کی جائے تو حقیقت میں انھوں نے پورا وقت اپنا ایک ہاتھ سٹیئرنگ پر ہی رکھا، اور اگر بندر کی بات کی جائے تو اس نے اپنی تمام تر توجہ سڑک پر رکھی۔
رپورٹس کے مطابق آخرکار بندر اپنی منزل تک پہنچا اور آگے کے سفر کے لیے ڈرائیور کے حوالے کر گیا۔