قدیم شہر ناندیڑ کی معروف و معزز تاجر شخصیت، مرحوم ملا شیخ جلال صاحب (غلہ فروش)، اتوارہ بازار ناندیڑ کے فرزند ملا غلام مصطفی صاحب کا آج بروز پیر، 20 جولائی 2026 طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر غازی فتح جنگ خان نواب رحمت اللہ علیہ قدیم گنج مسجد، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی، ان شاء اللہ۔
مرحوم کا آبائی مکان منڈھائی، پیلی بلڈنگ کے قریب، ناندیڑ میں واقع ہے۔
اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ و لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
ادارہ "ورقِ تازہ” اس غم کی گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ برابر شریک ہے، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔