امپائر پر ’چیخنے‘ پر اس بنگلہ دیشی کھلاڑی پر جرمانہ عائد

ڈھاکا،۰۲دسمبر(پی ایس آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران امپائر پر چلانے پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔خبر وںکے مطابق امپائر سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر شکیب الحسن کی کارکردگی پوائنٹس میں سے ایک پوائنٹ کی کمی بھی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پوائنٹس میں کمی کا نظام ستمبر سنہ 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد شکیب الحسن کے پوائنٹس میں دوسری بار کمی کی گئی ہے۔شکیب الحسن کو پہلی بار رواں سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر ‘ڈی میرٹ پوائنٹ’ دیا گیا تھا۔شکیب الحسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگہ دیش کی بیٹنگ کے 14 ویں اوور میں بال کو ’وائڈ‘ قرار نہ دینے پر اعتراض کیا تھا۔خبر وںکے مطابق آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا ‘شکیب الحسن پہلے امپائر پر چیخے اور پھر ان کے ساتھ کافی دیر تک بحث بھی کرتے رہے۔

‘آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ ‘میچ کے بعد شکیب نے اپنی اس حرکت کا اقرار کیا اور سزا کو تسلیم کیا۔’شکیب الحسن نے سلہٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں 43 گیندوں پر 61 رنز بنائے تاہم ان کی شاندار بلے بازی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات جبکہ تیسرا جمعہ کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں بنگلہ دیش کا پلہ بھاری ہے۔بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading