ناندیڑ:مدینة العلوم ہائی اسکول میں بین المدارس صفائی مہم پر پوسٹرمقابلے اور کرافٹ میلے کا انعقاد

ناندیڑ :20ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز) ملک بھر میں صفائی مہم کونتیجہ خیز بنانے ونیز شہر میں صفائی بیداری کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے مورخہ 20 دسمبر کو مدینة العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں بین المدارس ڈرائنگ مقابلوں کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس مقابلے میں مختلف مدارس کے 360طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اورسوچھ بھارت کے موضوع پر اپنی فنی وتخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہایت ہی عمدہ پوسٹرس تیار کیے ۔

علاوہ ازیں ان مقابلوں کے ساتھ ساتھ غیر کارآمدو روز مرہ کی اشیاءسے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا کہ جس میں پنجم تا ہشتم کی طالبات کی ہنر مندی و دستکاری کے ایسے نادر و منفرد نمونے رکھے گئے جنہیں دیکھ کر تمام شرکاءننھے فنکاروں کو داد و تحسین سے نوازے بغیر نہ رہ سکے۔ناطرین میں مدرسہ کے ذمہ داروں کے علاوہ شہر کا میڈیا گروپ‘ معزز شہریان و اولیائے طلباءبھی شامل رہے۔

اس مشترکہ پروگرام کے انعقاد کی عملی جہد میں شامل ’سوچھ بھارت مہم ‘ کے پبلسٹی آفیسر شری س±میت ڈوڈل نے اس پروگرام کے مقصد و حسنِ انتظام کی بھر پور ستائش کی اور صدر معلمہ محترمہ نثار فاطمہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکربجا لایا۔ اور اس پرگروام کی اعلیٰ پیمانے پر نشر و اشاعت کا تیقن دیا۔مجلس انتظامی کے صدر شفیع احمد قریشی صاحب اور معتمد ایڈوکیٹ محمد بہاءالدین صاحب بہ نفس نفیس اس مشترکہ پروگرام میں شریک رہے اورطلباءکی بے پناہ اہلیت و صلاحیتو ں کا راست مشاہدہ کیا اور طلباءکی کاوشوں ار فنی استعداد کو سراہتے ہوئے یہ کہا کہ اس طرح کے تحریکی پروگروموں سے طلباءکو دوہرا فائدہ حاصل ہوگا۔ایک طرف طلباءمیں قومی سطح کی ذمہ داری کا احساس بیدار ہوگا تودوسری طرف فن دستکاری کو روزگار کا ذریعہ بنانے میں انھیں ترغیب حاصل ہوگی۔

Leave a comment