امریکی صدر ڈیلاویئرکے دورے میں سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، ویڈیو دیکھیں

امریکی صدر بائیڈن اس وقت سائیکل سے نیچے آ گرے جب وہ اپنی ڈیلا وئیر ساحلی رہائش گاہ کے قریب کیپ ہینلوپن اسٹیٹ پارک میں سائیکلنگ ہے تھے۔سائیکل سے اترنے کے لیے انہوں نے پہلے اپنا بایاں پاؤں نیچے زمین پر رکھا مگر اسی دوران ان کا دایاں پیر سائیکل کے پیڈل میں تھوڑا سا پھنس گا اور وہ نیچے آ گرے۔مگر فورا ہی بائیڈن خفیہ اداروں کے اینجنٹس کی مدد سے اٹھ کھڑے ہوئے اور رپورٹرز سے کہنے لگے”مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی ، میں ٹھیک ہوں۔” انہوں نے اپنے سائیکل سے گرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ”میرے پاوں کا اگلا حصہ پیڈل میں پھنس گیا تھا”۔

خیال رہے 79 سالہ صدر جو بائیڈن آج کل اپنی ساحلی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔ جہاں انہوں ایک روز قبل جمعہ کو اپنی اہلیہ کے ساتھ شادی کی پنتالیسویں سالگرہ منائی ہے۔ جبکہ ہفتے کی صبح وہ سائیکل ٹریک پر سائیکلنگ کے لیے نکلے تھے۔ اس موقع پر ان کے حامیوں کی ایک تعداد بھی انہیں دیکھنے کو موجود تھی۔

بائیڈن نے گرنے کے بعد کھڑے ہوتے ہی اپنے آپ کو پوری طرح مجتمع کر لیا اور کئی منٹ تک اپنے اور اپنی سائیکل آس پاس جمع ہو گئے لوگوں کے ساتھ باتیں کرتے رہے۔ اس بارے میں وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ”انہیں سائیکل سے گرنے کی وجہ سے کسی طبی سہولت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ وہ مکمل ٹھیک ہیں۔ ”

جو بائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر ہیں اور ان کی صحت مسلسل موضوع گفتگو ہے، خاص طور پر جب یہ قیاس آرائیاں بھی بڑھ رہی ہیں کہ آیا وہ 2024 میں دوسری مدت کے لیے بھی صدارتی انتخاب لڑیں گے؟‘یاد رہے کہ نومبر 2020 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے فوری بعد اور عہدہ سنبھالنے سے قبل جو بائیڈن کا اپنے جرمن شیپرڈز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک پاؤں فریکچر ہوگیا تھا۔تاہم ایک سال بعد نومبر 2021 میں صدر جو بائیڈن کے ڈاکٹر نے انہیں مکمل طور پر ’صحت مند‘ قرار دے دیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading