امریکی خام تیل کی مارکیٹ میں بدترین کریش،107 فیصد کی ناقابل یقین کمی : فی بیرل قیمت منفی ڈیڑھ ڈالر

اس سےقبل امریکی خام تیل کی مارکیٹ 91 فیصد کی تاریخی کمی کا شکار ہوئی تھی۔خام تیل جو تیزی سے مفت فروخت کی جانب گامزن تھا اب اس کی قیمت منفی زون میں داخل ہوگئی ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی ڈیڑھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، برینٹ خام تیل 26 ڈالر پر مستحکم ہے۔

آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق کینڈین خام تیل کی قیمت 1 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہے، کینیڈا میں تیل کے کنویں بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ایک طرف خام تیل کی قیمت تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے تو دوسری طرف عالمی گیس قیمت 6 فیصد اضافے سے 1 ڈالر 87 سینٹس پر موجود ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading