امریکہ کی مسجد میں امام پر دوران نماز جان لیوا حملہ،واردات سی سی ٹی وی میں قید

واشنگٹن: امریکی چیانل سی این این کے مطابق نیو جرسی کے علاقہ پیٹرسن کی مسجد عمر میں امام مسجد سید النقیب چاقو کے حملہ میں زحمی ہوگئے۔ تاہم ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔مسجد کی ترجمان عبدالحمدان نے کہاکہ حملہ آور نماز ادا کررہا تھا اور اسی دوران اس نے اچانک امام صاحب پر چاقو سے کم از کم 2 وار کئے۔

اُنہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد مشتبہ شخص مسجد سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا تاہم مسجد میں موجود مصلیوں نے اُسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور اُس کو پولیس کے حوال کردیا۔

عبدالحمدان نے مزید کہاکہ نماز فجر کے وقت 200 سے زائد مصلی مسجد میں موجود تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ حملہ فرد واحد کا عمل تھا اور اُنہوں نے نمازیوں کو یقین دلایاکہ مسجد محفوظ ہے اور وہ مسجد میں آسکتے ہیں۔

https://twitter.com/MalakIgbara/status/1645175468214083588?s=20

میئر آنڈرے سیغ نے کہاکہ واقعہ کے فوراً بعد اُنہوں نے ہاسپٹل میں امام صاحب سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے کہاکہ امام سینٹ جوزف یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

میئر کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم حملہ کا مقصد واضح نہیں ہوا ہے۔ میئر آنڈرے سیغ نے نمازیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے حملہ آور پر بروقت قابوپالیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading