امریکہ میں ایک دن میں کورونا مریضوں کا نیا ورلڈ ریکارڈ

corona-america_1585805577واشنگٹن، 11 جولائی (یو این آئی) کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 66627 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 3206477 تک پہنچ گئی ہے۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس سے ایک دن قبل 63200 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

دنیا میں سپر پاورسمجھے جانے والے امریکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 802 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اس سے ایک قبل 990 افراد ہلاک ہوئے تھے۔متاثرین اور اموات دونوں ہی معاملوں میں امریکہ پہلے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا سے اب تک 134130 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا سے 98300 سے زیادہ لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا سے پوری دنیا میں اب تک تقریباً 12554059 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 561244 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 6910994 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading