افغانستان میں سونے کی کان میں حادثہ، پانچ افراد ہلاک

کابل، 12ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بدخشاں صوبہ میں سونے کی ایک کان میں تودہ گرنے سے کم سے کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 35دیگر زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نیک محمد ناظری نے جمعرات کو افغان طلوع نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جائے حادثہ سے اب تک پانچ نعشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ 35 دیگر ملازمین کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس علاقے میں تودہ گرنے کے واقعات ہوئے ہیں وہ طالبان تحریک کے زیر اثر ہے جس کی وجہ سے مقامی حکومت بچاؤ مہم نہیں چلاسکتی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading