اسکالرشپ امتحان 2024 کےنتائج میں ضلع پریشداردوپرائمری اسکول نئ ی آبادی اردھاپور اور الرضوان انگلش اسکول اردھاپور ضلع ناندیڑ کے ط لبہ کی شاندار کامیابی

اسکالرشپ امتحان 2024 کےنتائج میں ضلع پریشداردوپرائمری اسکول نئی آبادی اردھاپور اور الرضوان انگلش اسکول اردھاپور ضلع ناندیڑ کے طلبہ کی شاندار کامیابی

اردھاپور ( شیخ زبیر ) اسکالرشپ امتحان 2024 جماعت پنجم کےعبوری نتائج کااعلان پونےبورڈکی جانب سے 30 اپریل 2024 کوبورڈ کی سائٹ پرکیاگیا جس کومدارس اپنےہیڈماسٹرکی لاگن سے چیک کرسکتےہیں ان نتائج میں الرضوان انگلش اسکول کے 5 کے منجملہ 2 طلبہ نے امتیازی کامیابی حاصل کی کامیابی حاصل کرنے والوں میں (۱) رمیسا ادین شیخ زبیر ( نامہ نگار) نے 294 کے منجملہ 144 (۲) زہرا فاطمہ سلیمان شیخ نے 294کے منجملہ 150 نشانات حاصل کئے اس امتحان کےلئے طلبہ کی تیاری میں جماعت کے اساتذہ کی انتھک محنت رہی جبکہ ان اساتذہ کو محترمہ غوثیہ بیگم سیّد بابو صدرمدرس کی رہنمائی وتربیت حاصل تھی طلبہ کی اس کامیابی میں سیّد مجیب علی،سمرن بانو شیخ الطاف،نیلوفر بیگم سیّد بابو،منہاج ناظمہ اور امرین بیگم نے نمایاں رول ادا کیا اسی طرح ضلع پریشد اردوپرائمری اسکول نئی آبادی اردھاپورضلع ناندیڑ کے17 کےمنجملہ 14 طلبہ نےامتیازی کامیابی حاصل کرتےہوئےخودکاوالدین اوراپنےاساتذہ کانام روشن کیا.کامیابی حاصل کرنےوالے چودہ طلبہ میں(۱) زویاخانم جاویدخان نے 300 کےمنجملہ 190 نشانات (۲) الفیہ بیگم شیخ خالق نے 300 کےمنجملہ 186 (۳) آیت بیگم شیخ اجمل نے 300 کےمنجملہ 186 (۴) طوبیٰ فاطمہ ولایت خان نے 300 کےمنجملہ 184 (۵) بریرہ فردوس شیخ عزیزنے 300 کےمنجملہ 182(۶) اقراءناز شیخ جاوید نے 300 کےمنجملہ 180 (۷) عروة الوثقیٰ نے 300 کےمنجملہ 172 (۸) پٹھان نویدہ مزمل خان نے 300 کےمنجملہ 168 (۹) عائشہ فاطمہ سرورقریشی نے 300 کےمنجملہ 162 (۱۰) ابوزیدخان فردوس خان نے 300 کےمنجملہ 160 (۱۱) زوبیہ نبراز محمدعارف نے 300 کےمنجملہ 158 (۱۲) ثانیہ نعیم قریشی نے 300 کےمنجملہ 156 (۱۳) عاطفہ شیخ جمشیدنے 300 کےمنجملہ 152 (۱۴) کوثرانجم شیخ بالے نے 300 کےمنجملہ 146 نشانات حاصل کئے اسی طرح الرضوان انگلش اسکول کے 5 کے منجملہ 2 طلبہ نے امتیازی کامیابی حاصل کی کامیابی حاصل کرنے والوں میں (۱) رمیسا ادین شیخ زبیر نے 294 کے منجملہ 144 (۲) زہرا فاطمہ سلیمان شیخ نے 294کے منجملہ 150 نشانات حاصل کئے اس امتحان کےلئے طلبہ کی تیاری میں جماعت کے اساتذہ کی انتھک محنت رہی جبکہ ان اساتذہ کوجناب محمدایوب عبدالغنی صدرمدرس کی رہنمائی وتربیت حاصل تھی طلبہ کی اس شاندارتعدادمیں امتیازی کامیابی پراسکول انتظامیہ کمیٹی کےصدر اورتمام راکین کےساتھ ساتھ ناظرتعلیمات، کیندرپرمکھ، اولیائےطلبہ اورعلم دوست حضرات نےدلی مبارکباداورمستقبل کےلئےنیک خواہشات کااظہارکیا . طلبہ کی اس کامیابی پرشہراردھاپورمیں ہرطرف اسکول اساتذہ اورطلبہ کاچرچہ ہورہاہےان نتائج سےاسکول کےتعلیمی معیارمیں اضافہ کےساتھ ساتھ اساتذہ کی محنت اورطلبہ کی تعلیمی دلچسپی کااظہارہوتاہے.اسکول انتظامیہ نےاولیائے طلبہ سےگزارش کی ہےکہ وہ اپنےنونہالوں کےبہتراورروشن مستقبل کےلئے ضلع پریشدنئی آبادی کےاسکول میں داخلہ دلائیں اوراسطرح کےنتائج کےساتھ ساتھ بہت سی حکومت کی سہولیات حاصل کریں.