اسمبلی نتائج:ابتدائی رجحانات میں گجرات میں بی جے پی اور ہماچل پردیش میں کانگریس آگے

نئی دہلی: گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں چھ اسمبلی اور ایک لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو گجرات میں اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہماچل میں بھی پہلے بی جے پی کو اکثریت ملی تھی لیکن بعد میں وہ کانگریس سے پیچھے رہ گئی اور کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کیا۔ صبح 9.15 بجے تک، گجرات میں بی جے پی 138، کانگریس 31 اور عام آدمی پارٹی 10 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں ہماچل پردیش میں کانگریس 35 اور بی جے پی 31 سیٹوں پر آگے ہے۔

گنتی کے مقامات کے آس پاس امن کو یقینی بنانے کے لیے امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔ ہماچل پردیش، گجرات، اڈیشہ، بہار، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اتر پردیش کے کل 116 مراکز پر ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔

گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اصل مقابلہ بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق گجرات کی کل 182 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 132، کانگریس کو 38 اور عام آدمی پارٹی کو آٹھ سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ ہماچل پردیش انتخابی نتائج کی پیشین گوئیوں میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading