اسمبلی انتخابات:کانگریس کی پانچویں فہرست جاری ٗ ایک اور مسلم کو ٹکٹ ملا

ممبئی:(ورق تازہ نیوز) کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے پانچویں فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کولہاپور شمال اسمبلی حلقہ میں امیدوار کو تبدیل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں راجیش لاٹکر کو کولہاپور نارتھ میں نامزد کیا گیا تھا۔

کانگریس کارکنوں نے ان کی امیدواری پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس کی وجہ سے اب کولہاپور نارتھ میں مادھوریماراج چھترپتی کی امیدواری کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہیرا دیواسی کو قلابہ اسمبلی حلقہ سے نامزد کیا گیا ہے۔ ساجد خان منان خان کواکولہ مغرب اسمبلی حلقہ سے، چیتن نروٹے کو سولاپور سنٹرل سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

سابق وزیر اور کانگریس لیڈر بالاصاحب تھوراٹ نے بتایا کہ مہاوکاس اگھاڑی میں تینوں پارٹیوں کے درمیان 90-90-90 کا فارمولہ طے پایا ہے۔ اسی مناسبت سے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے 80 امیدواروں کا اعلان کیا ہے اور شرد پوار کی این سی پی نے 45 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے 99 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading