ناندیڑ:28اکتوبر (ورق تازہ نیوز) 16۔ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب کے ضمنی چناو¿ میں ونچت بہوجن اگھاڑی نے اویناش وشوناتھ بھوسیکرکو اپنا میدو ار بنایا ہے ۔ اگھاڑی کے قومی صدر پرکاش امبیڈکر نے اپنے ایک مکتوب کے ذریعہ بھوسیکر کی امیدو اری کا اعلان کیاہے ۔
بھوسیکرایک منجے ہوئے سیاستداں ہیں ان کے الیکشن میں اترنے سے لوک سبھا ضمنی چناو بڑا دلچسپ ہوگیا ہے۔ادھر بی جے پی نے بھی اسی حلقہ لوک سبھا سے سنتوک راو ہمبرڈے کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے وہ کل بروز منگل 29 اکتوبر کو اپنا پرچے نامزدگی داخل کر رہے ہیں واضح ہو کہ 29 اکتوبر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے منگل کودوپہر تین بجے نامزدگیان قبول کی جائیں گی ۔
ایک دلچسپ بات یہ ہوئی ہے کہ ناندیڑ جنوب حلقہ اسمبلی کے موجودہ یم ایل اے موہن انا ہمبرڈے کو جاریہ اسمبلی الیکشن میں ناندیڑ جنوب سے اپنا امیدو ار بنایا ہے ۔ سنتوک ہمبرڈے ‘ موہن ہمبرڈے کے بھائی ہیں ۔ای ک ہی گھر میں دو بھائیاں الک الگ سیاسی پارٹیوں کے امید و ار ہیں ایک اسمبلی حلقہ سے او ر دوسرا لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہے ۔ اس طرح لوک سبھا چناو اب سہ رخی ہوگیا ہے ۔
موہن ہمبرڈے مہا وئکاس اگھاڑی کے اورسنتوک یمبرڈے مہایوتی ( بی جے پی ۔ شیوسینا) کے نامزد امیدو ار ہیں۔ روندرچوہان نے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پرناندیڑ لوک سبھا ضمنی الیکشن کےلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے اور انڈیا کے نامزد امیدوار ہیں۔