اسرائیل کی غزہ میں حماس کے رہ نماؤں کے گھروں پر بمباری، تباہی کے مناظر جاری،، ویڈیو دیکھیں

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے آج اتوار کی صبح ایک بار پھر شدید گولہ باری کی ہے جس میں حماس کی قیادت کے ٹھکانوں اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ اور الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے رہ نماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جن میں یحییٰ السنوار، نزار عوض اللہ اور فتحی حماد کےگھر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے وسط میں ایک رہائشی ٹاور کو تباہ کر دیا ہے۔

حملوں کے مناظر:اسی دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اپنے’ایکس’ پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ پرغزہ کی پٹی پر کیے گئے حملوں کے مناظر کو پوسٹ کیا۔ادرعی نے دعویٰ کیا کہ بمباری میں غزہ میں کثیر المنزلہ عمارتوں میں واقع حماس کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان محمد ابو مصبیح نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں "وطن” ٹاور کو تباہ کر دیا۔

ہسپتالوں میں ایندھن کی قلت:انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کو چلانے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ضروری ایندھن کے ذخیرے کی شدید قلت ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کل اور آج غزہ کی پٹی پر شروع کیے گئے حالیہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی مارے گئے جب کہ 1700 کے قریب زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حکومت نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کو مکمل طور پر محاصرے میں لے کر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ گنجان آباد پٹی میں سامان اور ایندھن کے داخلے کو روک دیا ہے۔

کئی سالوں میں یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بندوق برداروں نے کل ہفتے کو اسرائیل کے متعدد قصبوں پر حملہ کیا۔ اس میں 300 کے قریب اسرائیلی ہلاک اور درجنوں شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading