
(پونے: 6فروری( ورق تازہ )۔ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے دوسرے مرحلے کی عمل شروع کی گئی ہے، اس دوران اب دوبارہ اہلیت اور ذہانت کی جانچ (ٹیٹ) لینے کی تجویز ریاستی حکومت کو پیش کی گئی ہے۔ اس تجویز کو منظوری ملنے کے بعد ریاستی امتحان کونسل کے ذریعے یہ امتحان لیا جائے گا۔
ریاست میں اساتذہ کی خالی جگہوں کے لئے بھرتی کا عمل "پوتر” ویب سائٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی بھرتی کے عمل کے ذریعے تقریباً 18 ہزار اساتذہ کو تقرری دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں خالی رہ جانے والے عہدے اب دوسرے مرحلے کی بھرتی کے عمل میں شامل کیے جائیں گے۔ اس کے مطابق "پوتر” ویب سائٹ پر اشتہارات شائع کرنے کی عمل شروع کی گئی ہے
دوسرے مرحلے کی بھرتی اگلے چند مہینوں میں مکمل کر کے نئے تعلیمی سال میں اسکولوں میں نئے اساتذہ دستیاب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاست بھر کے اہل امیدواروں کی نظریں اس بات پر ہیں کہ دوسرے مرحلے میں کتنی جگہیں دستیاب ہوں گی۔