2 دن پہلے نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا ،علاج کے دوران نوجوان کی ہوئی موت
بھیونڈی ( شارف انصاری):- شہر بدر نوجوان سے صرف دو سو روپے کا قرض لینے والے نوجوان کو آخر کار اپنی جان کی بلی دینی پڑی ۔ واضح ہوکے دو دن پہلے تڑی پار گنڈے کے ذریعہ قرض واپس کرنے میں ناکام نوجوان کے تقاضہ کرنے پر گنڈوں نے چاقو سے حملہ کردیا تھا جس میں شدید طور پر زخمی کردیا تھا ۔جس کے بعد علاج کے لئے اسپتال میں داخل نوجوان محمد فیضی قمرالحسن سید 25 کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ہے ۔ دونوں ملزمین اس واردات کے بعد فرار ہے۔ شانتی نگر پولیس قاتلوں کی تلاش میں مصروف ہیں ۔
واضح ہو کے محمد فیضی قمرالحسن سید نے اپنے محلے میں رہنے والے تڑی پار گنڈے اعجاز عرف پنٹیا سے گزشتہ 15 روز پہلے دو سو روپئے قرض لیاتھا۔ جمعہ کے روز محمد کے گھر کچھ مہمان آئے تھے ۔جن کے لئے محمد اپنے بھائی عباس کے ساتھ ہوٹل پر ناشتے کا سامان لانے کے لئے جا رہا تھا ۔ اسی درمیان اعجاز اور اس کا ساتھی سلمان عرف سللو نے محمد اور عباس دونوں بھائیوں کو راستے میں روکا اور ادھار دیئے دو سو روپئے کا مانگنے لگا ۔ اسی درمیان محمد نے منت کرتے ہوئے بتایا کے گھر پر مہمان آئے ہے جس نے لئے ناشتہ پانی کا انتظام کرنے کے لئے پیسہ لایا ہے ۔ اس نے قرض کا پیشہ ادا کرنے میں تقاضے کا اظہار کیا ۔ اس بات سے مشتعل اعجاز اور اس کے ساتھی سلمان نے دونوں کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگے ذرائع کے مطابق اسے درمیان اعجاز نے دھار دار چاقو سے محمد پر دو بار جان لیوا حملہ کیا ۔ جس سے محمد شدید طور پرزخمی ہوگیا ۔ جسے زخمی حالت میں علاج کے تھانے کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا ۔ جہاں علاج کے دوران سنیچر کی رات محمد کی موت ہوگئی ۔ اس واردات کے تناظر میں شانتی نگر پولیس نے اتوار کی دیر رات اعجاز اور اس کے ساتھی سلمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واردات کے بعد اعجاز اور اس کا ساتھی سلمان فرار ہوگیا ہیں ۔ شانتی نگر پولیس نے خصوصی ٹیم بناکر اعجاز اور سلمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیم کو مختلف مقامات پر روانہ کر دیا ہے ۔