اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف رابوڑی پولیس اسٹیشن میں کانگریس کارکنان نے شکایت درج کروائی کنگنا پر دیش دروح کا مقدمہ درج کر پدم شری اعزاز واپس لیا جائے – آفتاب شیخ

اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف رابوڑی پولیس اسٹیشن میں کانگریس کارکنان نے شکایت درج کروائی
کنگنا پر دیش دروح کا مقدمہ درج کر پدم شری اعزاز واپس لیا جائے – آفتاب شیخ
تھانے (آفتاب شیخ)
اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف رابوڑی تھانے کے رابوڑی پولیس اسٹیشن میں اس کے ملک دشمن بیان کے حوالے سے شکایت درج کروائی گئی ہے کنگنا کا بیان کہ ہندوستان کو 1947 میں جو آزادی ملی تھی وہ بھیک تھی اور حقیقی آزادی 2014 میں ملی تھی جس نے ہندوستان کے عظیم مجاہدین آزادی کی توہین کی ہے۔ جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آفتاب شیخ (سکریٹری مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی)، سندیپ شندے (بلاک صدر نمبر 8)، ایڈوکیٹ جاوید شیخ (کارگزار صدر بلاک نمبر 8)، انس شیخ (صدر پینل نمبر 10)، انیس خان (صدر وارڈ نمبر 10 سی) و دیگر موجود تھے اور انہوں نے رابوڑی پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر شری سنتوش گھاٹیکر کو شکایتی مکتوب دیا۔ شری گھاٹیکر نے اس معاملے پر ڈی سی پی، اے سی پی اور دیگر عہدیداروں سے بات کی اور کنگنا کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا یقین دہانی کرائی۔ اس دوران مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری آفتاب شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کنگنا نے جو بات کہی ہے کہ آزادی 2014میں ملی ہے تو اس میں یہ سچائی ہے کہ 2014 سے ماب لنچنگ ، اقلیتوں پر مظالم ، غریبوں کا نوالہ چھننے، مہنگائی کو بے تحاشہ کرنے اور ملک کی ملکیت کو فروخت کرنے کی آزادی 2014 سے چور ں کو ملی ہے ۔ دیش کو انگریزوں کی غلامی سے جو آزادی ملی ہے اس کا اسے احساس نہیں جس کے لئے ہمارے مجاہدین نے گولیاں کھائیں، اپنا سب کچھ لٹا دیا لیکن انگریزوں کے سامنے جھکے نہیں ، پھانسی پر چڑھ گئے، اور انگریزوں کو اس ملک سے باہر کیا اس آزادی اور ان مجاہدین آزادی کا مذاق اڑانا دراصل دیش دروح ہے ایسے لوگوں کا بجائیے اعزاز سے نوازنے کے انھیں سزا کا مستحق ٹہھرانا چاہے۔ کنگنا کے تمام اعزازت واپس لیکر مجاہدین آزادی کی توہین کا کیس درج کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے ہم نے تحریری شکایت درج کروائی ہے ۔