اداکارہ شبانہ اعظمی ایک سڑک حادثہ میں شدیدطورپرزخمی،ڈرائیوربھی اسپتال داخل

مبئی18 جنوری (یواین آئی )ہندی فلموں کی مشہورومعروف اداکارہ اور شاعرونغمہ نگار جاوید اختر کی اہیلہ شبانہ اعظمی آج سہ پہر ممبئی ۔پورنے ایکسپریس وے پر کھالا پورکے قریب ایک سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی ہوگئی ہیں،ان کے ڈرائیورکو بھی چوٹیں لگی ہیںاور ان کی حالت مستحکم ہے۔

sabana_750_011820052458

ان کے شوہر جاوید اختر بھی کار تھے ،لیکن وہ محفوظ ہیں۔ذرائع کے مطابق شبانہ پونے سے ممبئی کی طرف بذریعہ کار آرہی تھیں کہ ان کی کار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹرک ماردی ۔ان کی کار کے اگلے حصہ کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ شبانہ اعظمی کے چہرے اور ٹانگوں میں چوٹیں آئی ہیں ۔انہیں مہاتما گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔حادثہ ممبئی ایک نامعلوم خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

مزید تفیصلات کا انتظارہے۔