
اجودھیا.24.نومبر۔اجودھیا میں اس وقت خوف ودہشت اورتناو کا ماحول ہے۔ اس وجہ سے شہرکو ایک مجازی قلعے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ شیو سینا اوروشو ہندوپریشد کے ممبران 2019 کے الیکشن سے قبل مرکزی حکومت پررام مندرپرفیصلہ لینے کے لئے دباوڈالنے کی کوشش میں ہیں۔ اجودھیا میں دو بڑے جلسے ہونے جارہے ہیں۔شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے کے دوروزہ اجودھیا سفرسے پہلے جمعہ کی شب ممبئی سے چلی ٹرینوں کا اجودھیا پہنچنا شروع ہوگیا۔ پیرکوہونے والے وشوہندوپریشد کے جلسے میں ایک لاکھ کارکنان کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وشوہندوپریشد کے جلسے میں آرایس ایس کے بھی ایک لاکھ کارکنان شامل ہوں گے۔ اس کےعلاوہ بڑی تعداد میں سادھوسنتوں کے بھی ریلی میں شامل ہونے کا امکان ہے.