فیروز آباد: اترپردیش کے فیروز آباد لکھنؤ – آگرہ ایکسپریس وے پر بس اور ٹریلر کے مابین ہوئی شدید ٹکر سے 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 31 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کی صبح یہاں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ -ایکسپریس وے پر دہلی سے بہار کے موتيہاری جارہی ڈبل ڈیکر بس فیروز آباد ضلع کے ننگلہ کھنگر علاقے میں ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں ٹریلر ڈرائیور سمیت 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ مرنے والوں میں بیشتر بہار کے رہنے والے ہیں ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔
Firozabad: At least 14 feared dead & many injured after a bus collided with a truck on the Agra-Lucknow Expressway in Bhadan, yesterday late night. Sachindra Patel, SSP say,"there were at least 40-45 passengers in the bus. Injured have been shifted to Saifai Mini PGI." pic.twitter.com/HrmNSZGHAl
— ANI UP (@ANINewsUP) February 12, 2020
پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شب تقریباً دس بجے پیش آئے اس حادثے میں دس افراد کی موقع پر ہی موت ہوئی ہے جبکہ چار نے بعد میں دم توڑ دیا ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں اور مرنے والوں کو گاڑیوں سے نکلوایا ۔ زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے ۔ بس میں تقریباً 60 مسافر تھے ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جس میں مکیش (26) ونود (25) کلیم الدین (45) بھگونت (54) هریندر پاسوان (44) چندن (24) ساگیشور شاہ (42) گلشن (25) انل شاہ (50 ) راکیش (35) اشتیاق (30) اور الہ آباد کا رہنے والا 45 سالہ ٹریلر ڈرائیور بھور ا شامل ہیں ۔ فیروز آباد میں پیش آئے شدید سڑک حادثہ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے وہاں کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو