پر بھٹی:12/ستمبر (راست )شہر میں عید میلاد النبی کے موقع پر پچھلے کئی سالوں سے مرکزی جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کمیٹی پر بھنی اہتمام کرتی آرہی ہے اس سال ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳ کو عید میلاد النبی اور برادران وطن کا تہوار گنپتی و سرجن ایک ہی دن آرہا ہے۔
ذرا موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مرکزی جلوس محمدی مرکزی کمیٹی پر بھنی نے مجلس شوری کی ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ۔جس میں اراکین کمیٹی نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور متفقہ طور پر طے پا یا کے مرکزی جلوس محمدی اس سال ۲۹ ستمبر بعد نماز جمعہ مسجد بلال گرینڈ کارنر سے اپنی دیرینہ روایات کے مطابق نکلے گا ۔اس بات کی اطلاع پولیس محکمے کو بھی دے دی گئی ہے۔
عوام الناس کو بھی اطلاع دی جاتی ہیکہ شہر کا امن و امان برقرار رہے اور جلوس پوری شان و شوکت کے ساتھ نکلا جا سکے۔
اس میٹنگ میں مرکزی جلوس محمدی کمیٹی پر بھنی کے کنوینز سید غازی جاوید سید جاوید قادر ، مولانا رفیع الدین اشرفی، مولانا عبد الرحمن قادری، حافظ احمد رضا، حاجی خلیل دیشمکھ ، سعید انصاری کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔اس طرح کا پریس نوٹ کنویز مرکزی جلوس محمد ی کمیٹی پر بھنی سید غازی جاوید سید جاوید قادر نے دی ہے ۔