اب Flipkart سے بھی کھانا آرڈر کیا جا سکے گا، صارفین کو ہوگا بڑا فائدہ، Zomato اور Swiggy کو ملے گی سخت ٹکر

ملک میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے شعبے میں مقابلہ مزید دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔ ای کامرس کی معروف کمپنی Flipkart جلد ہی اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے بھی صارفین کو ہوٹلوں اور ریستورانوں سے کھانا آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اس بات کی تصدیق کمپنی کے گروپ سی ای او کلیان کرشن مورتی نے کی ہے۔

کمپنی ابتدائی مرحلے میں یہ سروس چند منتخب شہروں اور محدود صارفین کے لیے آزمائشی بنیاد پر شروع کرے گی۔ صارفین کے ردعمل اور سروس کے معیار کا جائزہ لینے کے بعد اسے مرحلہ وار ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔

Flipkart کا کہنا ہے کہ وہ صرف کم قیمتوں پر ہی نہیں بلکہ تیز رفتار ڈیلیوری، مختلف ریستورانوں کی دستیابی اور بہتر کسٹمر تجربے پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔ کمپنی اپنی مضبوط لاجسٹکس نیٹ ورک کی مدد سے اس سروس کو کامیاب بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق Flipkart کی انٹری سے فوڈ ڈیلیوری مارکیٹ میں پہلے سے موجود Zomato اور Swiggy کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو زیادہ رعایتیں، پرکشش آفرز، کم ڈیلیوری چارجز اور بہتر خدمات ملنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

تاہم کمپنی نے ابھی تک سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ یا ان شہروں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں جہاں یہ سہولت سب سے پہلے شروع کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں Flipkart اپنی فوڈ ڈیلیوری سروس کا باضابطہ آغاز کر دے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading