سری نگر ۔3۔مارچ۔جموں۔کشمیر کے ہندواڑہ میں سنیچر کی دیر رات سے سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر چل رہا ہے۔ بھاری گولی باری میں 2 سی آرپی ایف افسر اور جموں۔کشمیر پولیس کے 2 جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکی 4 مقامی شہری زخمی بتائے جارہے ہیں۔
جموں۔کشمیر پولیس کے مطابق بابا گنڈ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن چلایا تھا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کردی۔ انکاؤنٹر میں 9 جوان زخمی ہوئے تھے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ان میں 4 جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔