آکسفورڈ ویکسین کے ٹرائلز جلد ہی انڈیا میں شروع کیے جائیں گے

EPACopyright: EPA

ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسین کی تیاری میں شامل، انڈین شراکت دار محققین کا کہنا ہے کہ لائسنس ملنے کے فوراً بعد مقامی ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین محفوظ دکھائی دیتی ہے اور اس سے مدافعتی ردعمل پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ اس بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر ٹرائل ضروری ہیں۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف، جو برطانیہ کے محققین کے ساتھ شراکت دار ہیں، نے کہا کہ ٹرائلز نے ’امید افزا نتائج دکھائے ہیں۔‘

ادر پوناوالا نے انڈین میڈیا کو بتایا ’ہم ایک ہفتہ کے عرصہ میں انڈین ریگولیٹر کے پاس لائسنس ٹرائلز کے لیے درخواست دیں گے۔ جیسے ہی انھوں نے ہمیں اجازت دی، ہم انڈیا میں ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ہم جلد ہی بڑے پیمانے پر ویکسین تیار کرنا شروع کردیں گے۔‘

ایک ملین سے زیادہ تصدیق شدہ متاثرین کے ساتھ ، انڈیا میں امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا میں متاثرین کی تیسری سب سے بڑی تعداد موجود ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading