ناندیڑ:21۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)آج چوتھے دن ناندیڑمیں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ آج 21 جولائی کو ناندیڑ شہر و ضلع کے مختلف دیہاتوں میں کُل 32 افراد کے سویب نمونوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور زیر علاج دو افرادکی موت ہوگئی اور مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میںسے 40افراد کو ڈسچارج دیاگیا ہے .
کل رات امبیڈکر نگر ناندیڑ کے 27 سالہ نوجوان کی علاج کے دوران کورونا سے موت ہوگئی او ر 21 جولائی کو رحمت نگر کے 67سالہ کے متاثرہ شخص کی بھی موت ہوگئی ۔ضلع میں مہلوکین کی تعداد اب 44ہوگئی ہے ۔
آج 134 رپورٹ موصول ہوئے جن میں 98 نیگیٹیو رہے اور 32 پازیٹیو آئی ہیں ۔ اب تک ضلع میں متاثرین کی تعداد 1018 ہوگئی ہے ۔جبکہ 555 مریضوں کو ڈسچارج بھی دیاگیا ہے ۔ فی الحال 411 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔