اورنگ آباد – (ورق تازہ نیوز)ہپپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے ممبئی میں آزاد میدان پر اساتذہ اپنے حق کے لئے حکومت سے گرانٹ کی مانگ کرہے تھے اچانک ان پر محکمہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اس میں کئی اساتزہ شدید زخمی ہوئے ہے یہ واقعہ بہت کابل مذمت ہے اور اسی طرز پر آزاد میدان میں اساتزہ پر ہوءے لاٹھی چارج کے پورے واقعہ کی سخت جانچ کی جائے ایسا مطالبہ ہپپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوے کیا گیا ۔ ہپپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن سلوڈ شہر اور اورنگ آباد کی شاخ جانب سے پرزور مذمت کی گیی اور سلوڈ شہر میں تحصیلدار گورے صاحب سے ملاقات کرکے بات چیت کرکے ایک محضر پیش کیا گیا ۔ اس وقت قانونی مشیر ایڈووکیٹ عرفان خان ، مشیر اعظم پٹھان ،بانی سیکریٹری شیخ شبّیر ، شیخ الیاس ،کلیم باگوان ،جنید قریشی ، شیخ ظفر دیگر ممبران موجود تھے ۔ اورنگ آباد شہر میں ڈیویسنل کمشنر کے ڈپٹی کمشنر پارس بوتھرا صاحب سے ملاقت کی گیی اور گفتگو کرکے انھیں ایک محضر پیش کیا گیا ۔ اس وقت فاؤنڈیشن کے بانی صدر اور اکھیل ببھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی کارگزار صدر شیخ عبدالرحیم سر ، فاؤنڈیشن کے نائب صدر امول کلکرنی ، ضلع صدر سوہل نواب ، اکرم خان ،حیدر خان ،شیخ جاوید و دیگر ممبران موجود تھے ۔