آخر کار اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین- ونچت اگھاڑی کے اس امیدوار کے نام پر لگی مہر

اورنگ آباد : (ورق تازہ نیوز) کئی دنوں سے مجلس کی جانب سے اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ کیلئے جاری تعطل آج ختم ہوگیا. آج رات دیر گئے اسد الدین اویسی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا سے ایم ایل اے امتیاز جلیل کو ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگھاڑی کا نامزد امیدوار بنایا ہے.

کل شام سے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ آنے شروع ہوگئے تھے کہ امتیاز جلیل کو پارٹی اورنگ آباد حلقہ سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرچکی ہے. کل حیدرآباد میں اورنگ آباد اور مراٹھواڑہ کے ذمہ داران کیساتھ دارالسلام میں اسد الدین اویسی نے صبح میٹنگ لی. جس میں حتمی فیصلہ نہ ہوسکا بعد ازیں شام میں دوبارہ میٹنگ لی گئی جس کے بعد امتیاز جلیل کے نام کا اعلان کردیا.

خود امتیاز جلیل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے انھیں اورنگ آباد حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے.

ویڈیو دیکھیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading