آج 13 اگست کو ناندیڑ میں موسلادھار بارش کا امکان۔17/اگست تک ایلو الرٹ

ناندیڑ:( ورق تازہ نیوز)ریجنل میٹورولوجیکل سینٹر ممبئی کے مطابق 13 اگست 2025 کو ناندیڑ ضلع کے لیے "اورنج الرٹ” جبکہ 14 سے 17 اگست 2025 تک "یلو الرٹ” جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق 13 اگست کو ضلع کے کچھ مقامات پر تیز آندھی، بجلی کی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار (64.5 تا 115.5 ملی میٹر) سے انتہائی موسلادھار (115.6 تا 204.4 ملی میٹر) بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 15 اگست کو بھی بعض مقامات پر 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں، بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ 14، 16 اور 17 اگست کو بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے اس قدرتی صورتحال کے پیش نظر تمام محکموں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

احتیاطی تدابیر (کیا کریں)

بجلی کی کڑک اور طوفانی بارش کی پیش گوئی ہو تو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

کھلی جگہ میں موجود ہونے اور قریبی پناہ گاہ نہ ہونے کی صورت میں نشیبی جگہ پر بیٹھ جائیں اور گھٹنے میں سر رکھیں۔

آسمان میں بجلی کڑکنے پر گھر یا محفوظ عمارت میں پناہ لیں، بالکونی، چھت یا برآمدے میں نہ کھڑے ہوں۔

گھر میں بجلی کے آلات چل رہے ہوں تو فوراً بند کریں۔

تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبے اور دھات کی اشیاء سے دور رہیں۔

پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً باہر نکل آئیں۔

اپنے موبائل میں "دامنی” اور "سچیت” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ بجلی اور موسم کی درست وارننگ مل سکے۔

کیا نہ کریں

بجلی کڑکنے کے دوران لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔

شاور کے نیچے نہائیں نہیں۔

نل یا پانی کی پائپ لائن کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی برقی آلات کا استعمال کریں۔

دھات سے بنے ٹینٹ یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔

اونچے درخت یا دھاتی ٹاور کے قریب کھڑے نہ ہوں۔

کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی گرنے کا منظر نہ دیکھیں کیونکہ یہ بھی خطرناک ہے۔

یہ اپیل ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading