ناندیڑ:18اپرہل( راست)ونچیت بہوجن اگھاڑی کے قومی صدرایڈوکیٹ بالا صاحب امبیڈکر ناندیڑمیں 19اپریل کو عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ونچیت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے منعقد ہونے والے جلسہ عام میں عوام الناس سے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ملک میں مذہب کے نام پر تصادم پیدا کرنے کی سازش رچی ہے اور ایسی صورت حال میں ملک کے بہوجن، پسماندہ اور مصیبت زدہ عناصر کو اکٹھا ہو کر اس کی باگ ڈور سنبھالنی چاہیے۔ ان کے ہاتھ میں طاقت ہے۔ لہٰذا ونچیت بہوجن اگھاڑی کے قومی لیڈر ایڈوکیٹ بالاصاحب امبیڈکر مسلسل انصاف اور محروموں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ونچیت بہوجن اگھاڑی کے ذریعے اقتدار میں داخل ہو کر وہ اس جگہ ایک ایسی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی توقع محرومین کو ہے ۔
ملک میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں ونچیت بہوجن اگھاڑی بڑی طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے اور بالاصاحب نے ناندیڑ سے اویناش بھوسیکر کی شکل میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اورنڈر امیدوار دیا ہے۔ اویناش بھوسیکر کی عوامی مہم کے لیے ایڈوکیٹ بالاصاحب امبیڈکر آج 19 اپریل 2024 کو ٹھیک 12:00 بجے ناندیڑ کے نیو مونڈھا کے زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی گراو¿نڈ میں منعقدہ جلسہ عام کے لیے آئیں گے۔
ونچیت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے لوک سبھا حلقہ کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جلسہ عام میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں اور اس جلسہ کو تاریخی بنائیں اور ناندیڑ ضلع کی انقلابی سرزمین سے ونچیت بہوجن اگھاڑی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کا عزم کریں۔