آئی پی ایل پر ناندیڑضلع میں بڑے پیمانے پر سٹہ کھیلا جارہاہے‘ چار افراد گرفتار‘شہر میں بڑا ریاکٹ سرگرم

  • ناندیڑ:19 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) جب سے دبئی میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے ۔جلدی پیسہ کمانے کے ؒخواہشمند لالچی لوگوں نے ناندیڑمیں آئی پی ایل پر جواکھیلنا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز پولس نے نیو مونڈھا میں کاروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کرکے نقدرقم اورموبائیل ضبط کئے ہیں۔آئی پی ایل کے ابتدائی میچ ختم ہوگئے ہیںاور اب ٹورنامنٹ اختتام کے قریب ہے۔
  • اسلئے آئی پی ایل کے نام پرسٹہ بازاربھی سرگرم ہوگیا ہے ۔ناندیڑشہر میں بڑے پیمانے پر آئی پی ایل پرسٹہ لگایاجاتا ہے جس کا نیٹ ورک بھی کافی وسیع ہے ۔نیو مونڈھا میں ایل سی بی دستہ کے چیف دوارکاداس چکھلی کر کی رہنمائی میں اے پی آئی آشیش بوراٹےو و انکی ٹیم نے چھاپہ مارا ۔اس وقت راجستھان بمقابلہ رائل چیلنجزبنگلورو میچ پر ہری سنہہ پرمار وراہول شری شریماڑ پر اور تاج 777 ایپ پر پیسے لگاکر جّواکھیل رہے تھے ۔ پولس نے دونوں ملزمین کو تحویل میں لے لیا ہے۔انکی تحویل سے نقد دس ہزار روپے ‘لیاپ ٹاپ ‘چھ موبائل سمیت 60ہزار کامال ضبط کیاگیا ۔شیواجی نگر پولس نے مقدمہ کااندراج کردیا ہے ۔ضبط شدہ چھ موبائلس میں کون کون لوگوں کے نام ہے اور کون کون سٹہ لگارہاتھا اس کی تفتیش پولس کررہی ہے ۔
  • دریں اثنا دیگلور پولس اسٹیشن سے ملی تفصیل کے مطابق مدنور ناکہ ت دیگلورروڈ پر رادھیکا ہوٹل کے سامنے سڑک کنارے آئی پی ایل میچ پر سٹہ کھیلے جانے کی اطلاع ملنے پرپولس انسپکٹر بھگون دھبڑگے کی رہنمائی میں پولس ٹیم نے چھاپہ ماراورشنکر اشوک گڑوے ‘ سچین ماڑے کو سٹہ لگانے کے الزام میںگرفتار کیا۔سچین موبایل فون پرلوگوں کو سٹہ دے رہاتھا ۔اس وقت ممبئی انڈینس اور کے کے آرکے درمیان میچ کھیلاجارہاتھا ۔سٹہ بازوںکی تحویل سے نقدرقم ودیگر سامان ضبط کیاگیا ۔ پولس نئیک موہن قندہارے کی شکایت پر دونوں سٹہ بازو ں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔