ممبرا : تھانے میونسپل کارپوریشن کی اسکول میں سہولیت کا فقدان ، 15 دنوں سے پینے اور ٹوائلٹ میں پانی نہیں سابق اپوزیشن لیڈر اشرف پٹ ھان اور مرضیہ پٹھان کا تھانے مہانگر پالیکا اسکول کا ہنگامی دورہ

ممبرا : تھانے میونسپل کارپوریشن کی اسکول میں سہولیت کا فقدان ، 15 دنوں سے پینے اور ٹوائلٹ میں پانی نہیں

سابق اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان اور مرضیہ پٹھان کا تھانے مہانگر پالیکا اسکول کا ہنگامی دورہ

تھانے ( آفتاب شیخ )
ممبرا کے بامبے کالونی میں تھانے میونسپل کارپوریشن کی اسکول میں پینے اور ٹوائلٹ کی لیے پانی کی شدید قلت کو لیکر آج سابق اپوزیشن لیڈر اشرف شانو پٹھان و مرضیہ پٹھان نے اسکول کا ہنگامی دورہ کیا ۔ اس دوران اشرف پٹھان نے میڈیا کو بتایا کہ اس اسکول میں تقریباً 1000 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں مگر بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے یہاں پر 15 دنوں سے پینے اور ٹوائلٹ میں پانی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ لڑکے ایمرجنسی میں کہیں باہر جاکر ٹوائلٹ جا سکتے ہیں مگر لڑکیاں کہاں جائیگی ، اسکول کے ٹائلٹ میں بےحد گندگی ہے۔ جسکی وجہ سے طلباء کو بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اشرف پٹھان نے تھانے میونسپل کارپوریشن پر الزام عائد کیا کے کروڑوں روپے تعلیمی محکمہ لے چکا ہے مگر سہولت نہ کے برابر ہے۔ اگر تھانے میونسپل اسکول میں پانی نہیں ہوگا تو طلباء کہاں جائینگے ، انہوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ اسکول کے مقابلے میں میونسپل اسکول میں فیس کم ہونے کے سبب یہاں لوگ داخلہ لیتے ہیں ، مگر اب اگر حالات ایسے رہنگے تو غریب اور ضرورت مند لوگ اپنے بچوں کو کہاں تعلیم کے لیے بھجینگے ۔ آخر میں اشرف شانو پٹھان نے وارننگ دی کے اگر 2 سے 3 دنوں میں اسکول میں پانی کی سہولت مہیا نہیں کرائی گئی تو طلباء کے والدین کے ساتھ تھانے میونسپل کارپوریشن کے باہر احتجاج کیا جائےگا۔
وہیں اس سلسلے میں مرضیہ پٹھان نے کہا کے ہمیں لگاتار یہاں کے شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ یہاں پر کئی دنوں سے پینے اور ٹوائلٹ میں پانی نہیں ہے ، جسکے بعد ہم نے یہاں کا جائزہ لیا اور اس اسکول کا دورہ کیا ، تو دیکھا کہ واقعی میں یہاں پر سہولت کا فقدان ہے۔ مرضیہ پٹھان نے اسکول کی حالت کا ذمےدار تھانے کارپوریشن کو ٹھہرایا ہے ، انہوں نے الزام عائد کیا مہا نگرپالیکا محکمے تعلیم کی بدعنوانی کے سبب یہاں پر طلباء کی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اگر جلد بچوں کو سہولت مہیا نہیں کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائےگا

اپنی رائے یہاں لکھیں