
امریکا اور یورپی دنیا میں آئس کریم کھانے کا ذوق وشوق زیادہ پایاجاتا ہے، آئس کریم صرف کھانے میں ہی مزیدار نہیں بلکہ اسکی افادیت بھی زیادہ ہے۔
آئس کریم کی طبی افادیت
گرمی کے موسم میں آئس کریم اکثریت کے لیے من پسند میٹھی سوغات ہوتی ہے،جسے کھانے سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹتا ہے تو وہیں اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں ،جنھیں جان کر آپ آئس کریم کے مزید رسیا ہو جائیں گے۔
آئس کریم اپنے ذائقے کی وجہ سے عوام الناس کی من بھاتی غذا تو ہے ہی لیکن بہت کم لوگ آئس کریم کی طبی افادیت سے واقف ہوں گے۔ ذیل میں دیئے گئے صحت کے خزانے دیکھ کر آپ آئس کریم کی اثر پذیری کے قائل ہی نہیں بلکہ آئس کریم کے عشق میں گھائل بھی ہوجائیں گے۔
وٹامنز کا خزانہ
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آئس کریم وٹامنز اے، بی6، بی12، سی، ڈی اور ای کا بھرپور خزانہ لیے ہوئے ہے؟ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ آئس کریم میں وٹامن ’کے‘ کے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں ،جو خون کو جمنے سے روکتے ہوئے دوران خون کو رواں رکھتے ہیں۔ یہ بھی نہ بھولیے کہ آئس کریم میں نیا سن، تھیامن اور رائبو فلے ون جیسے کیمیائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں، جو گرمی کی حدت اور جسم میں پانی کی کمی کو دور کرکے آبی بخارات سے بچاتے ہیں۔
توانائی حاصل ہونا
آئس کریم میں صرف غذائی اجزاء ہی نہیں ہوتے بلکہ یہ توانائی کا بھی شاندار ماخذ ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس، فیٹس اور پروٹین کی وسیع مقدار پائی جاتی ہے ،جو ہمارے جسم کی توانائی کو بحال رکھنے کیلئے لازمی شمار کیے جاتے ہیں ،تاہم اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو اس کا استعمال معالج کے مشورے سے مناسب مقدار میں کرنا ضروری ہے ۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک