ایرانی صدر کا فلسطینی عسکریت پسند رہنماؤں سے رابطہ

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اب تک حماس کے حملے میں 600 سے زیادہ اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 2000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 100 سے زیادہ اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 370 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد قریب 2200 بتائی گئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیل میں کئی امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں مگر حکام اس کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ اسرائیل کے پاس ضرورت کے مطابق سامان ہو۔‘دوسری طرف اسرائیل میں برطانوی شہری جیک مارلو لاپتہ ہوئے ہیں۔ وہ عزہ کے قریب ایک آؤٹ ڈور پارٹی میں سکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے تھے جب وہاں حملہ ہوا۔

ادھر مصر میں دو اسرائیلی سیاحوں کو اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

ایرانی صدر کا فلسطینی عسکریت پسند رہنماؤں سے رابطہ

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے حالیہ تازہ ترین پیش رفت کے بعد فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی دونوں رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی تفصیلات تا حال ظاہر نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ حماس کو ایران کی حمایت حاصل ہے جو اسے مالی اعانت کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور تربیت فراہم کرتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading