،”ہم کشمیر کے ساتھ ہی اچھے تھے”لداخ کے لیڈران کے موقف سے مرکزی حکومت کو جھٹکا

نئی دہلی: مرکزی حکومت کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے لداخ کے لیڈروں نے اپنی اعلیٰ سطحی کمیٹی سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان لیڈروں کا کہنا ہے کہ لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنائے جانے سے پہلے جموں و کشمیر کے ساتھ بہتر تھا۔

ان لیڈروں کا یہ فیصلہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے خطے میں عدم اطمینان کو ختم کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کے چند دن بعد لیا گیا ہے۔

ان لیڈروں نے بھی مرکز کے پینل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ لداخ اور کارگلڈیموکریٹک الائنس کی اعلیٰ باڈی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ یہ کمیٹی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ جب تک کہ لداخ کو ریاست کا درجہ نہ دیا جائے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت خصوصی درجہ شامل نہ ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading