مہاراشٹر بلدیاتی انتخابات 2025 کی تاریخ کا اعلان — ریاست میں ضابطۂ اخلاق نافذ

ممبئی، 4 نومبر: (ورق تازہ نیوز )ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے — بالآخر طویل انتظار کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے میونسپل کونسل انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ آج منگل کے روز الیکشن کمیشن کی ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مقامی خودمختار اداروں یعنی بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق تفصیلی اعلان کیا گیا۔

البتہ اس پریس کانفرنس میں ریاست کی میونسپل کارپوریشنوں (مہا پالیکاؤں) کے انتخابات سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ کمیشن کی یہ اعلان صرف नगर परिषद (میونسپل کونسل) اور नगर पंचाय(ٹاؤن کمیٹی) کے انتخابات کے لیے کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق، ریاست کی 246 میونسپل کونسلوں اور 42 ٹاؤن کمیٹیوں( نگر پنچایت )میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ ان کے ذریعے 6859 ارکان اور 288 صدور کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ان 246 میونسپل کونسلوں میں سے 10 نئی کونسلیں بھی شامل ہیں، جب کہ 42 ٹاؤن کمیٹیوں میں سے 15 نئی کمیٹیاں ہیں۔ مزید 105 ٹاؤن کمیٹیوں کی مدت ابھی باقی ہے، اس لیے ان پر اس مرحلے میں انتخاب نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، ریاست بھر میں ووٹنگ 2 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی، جب کہ نتائج کا اعلان 3 دسمبر 2025 کو کیا جائے گا۔10 نومبر سے ہرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز ہو جائے گااور 17آخری تاریخ رہے گی ۔26نومبر کو انتخابی نشانیوں کی تقسیم عمل میں آئے گی

یہ اعلان سامنے آتے ہی ریاستی سیاست میں انتخابی گہما گہمی تیز ہو گئی ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اسی طرح ریاست میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آگیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading