بریکینگ نیوز:امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ ،تہران کی بھی جوابی کارروائی

ایرانی میڈیا نے تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر آٹھ منٹ کی ویڈیو میں تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھااسرائیل کے بعد ایران نے بھی اپنی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے بند کر دیا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت اب تک افغانستان میں ’37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے‘ جس میں افغان طالبان کے 331 اہلکار ہلاک اور 104 چیک پوسٹیں تباہ کر دی۔

گئیںاسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تھوڑی دیر پہلے ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی میزائل حملے کیے ہیں۔‘

بیان کے مطابق ’جب ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی شناخت ہوئی تو ملک کے کئی علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔‘

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیلی فضائیہ خطرات کو روکنے اور ضرورت کے مطابق نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے تاکہ خطرہ ختم کیا جا سکے۔عوام سے دوبارہ تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading