ناندیڑ: شیخ سلیمان کے قاتل شیخ سہیل اور شیخ جنید کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:20مارچ(ورق تازہ نیوز) کل شب دیگلور ناکہ سے متصل لکشمی نگر مال ٹیکڑی روڈ پر رقم کی لین دین کے معاملے پر شیخ سلیمان شیخ سرور کو دو افرادنے قتل کردیاتھا ۔ آج دونوں ملزمین کوعدالت میں پیش کرنے پر جج نے انھیں تین دنوں تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔۔

اس معاملے میں اتوارہ پولس نے شیخ ماجد شیخ رحمن کی شکایت پرمقدمہ درج کیاتھا۔ پولس شیخ سہیل شیخ قادر 21سال اور شیخ جنید شیخ معین الدین عمر 20 سال ساکنان لکشمی نگر ناندیڑ کوکل ہی گرفتار کرلیاتھا ۔وہاں موجود بھیڑ نے دونوں قاتلوں کو پکڑکرپولس کے حوالے کردیاتھا۔


کیا ہے پورا معاملہ

دیگلور ناکہ سے متصل لکشمی نگر مال ٹیکڑی روڈ پر شادی میں رقص کرنے کی معمولی بات پر 18سالہ نوجوان کوقتل کردیاگیا ۔ شیخ سلیمان پیشہ سے باورچی تھا ۔اسکی اچانک موت سے گھر والوں پر غموں پر پہاڑ ٹوٹ گیا ہے…..

دیگلورناکہ علاقہ میں18سالہ شیخ سلیمان کاقتل‘دو نوجوان گرفتار


Leave a comment