جموں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کو سی آر پی ایف کی 187 بٹالین میں سپاہی آپس میں ہی بھڑ گئے۔ اس دوران ایک جوان نے فائرنگ کرنی شروع کر دی، جس سے تین جوانوں کی موت ہو گئی۔ خبر ہے که ملزم جوان نے اسکے بعد خود کو ہی گولی مار لی۔
واقعہ جموں کشمیر کے اودھمپور کا ہے، وہاں پر 187 بٹالین کے بی بی کیمپ میں سپاہی اجیت کمار نے اپنی سروس رائفل سے تین جوانوں کو گولی مار قتل کردیا۔ علاج کے دوران حولدار پوکھرمل، حولدار یوگیندر اور حولدار امید سنگھ کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ اسکے بعد حملہ آور سپاہی نے خود کو بھی گولی مار لی، اسے آرمی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں اسکی حالت سنگین بنی ہوئی ہے