ناندیڑ:20مارچ(ورق تازہ نیوز)ضلع میں فہرست رائے دہندگان کے نام گھر گھر جاکر کئے جانے والے سروے کے بعد فہرست میں دو بار نام رہنے والے17ہزارووٹرس پائے گئے ہیں جس میں شہری و دیہی علاقہ کے ووٹرس بھی شامل ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی معلومات کے مطابق ناندیڑ لوک سبھا کے لئے 17لاکھ 991ووٹرس میں 8لاکھ 83ہزار 138 مرد ووٹرس اور 8 لاکھ17ہزار 795 خواتین ووٹرس ہیں ۔ جبکہ دیگر ووٹرس میں 58افراد شامل ہے ۔جبکہ ضلع بھر میں 25لاکھ ووٹرس ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے ووٹرس کا گھر گھر جاکر سروے کیاگیاتھا جس میں 17ہزار ووٹرس کے نام دوبارہ پائے گئے ۔
ان ناموں کوفہرست سے حذف کرنے کی اطلاع ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے دی ہے ۔