تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں لو لگنے سے سات افراد کی موت

حیدرآباد،7مئی.گذشتہ چند دنوں سے تلنگانہ کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ضلع نلگنڈہ میں لو لگنے سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں آج بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ریاست میں کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 46 ڈگری سلیس سے تجاوز کرگیاہے۔ دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں درجہ حرارت 42ڈگری سے زائد درج کیاگیاہے۔ حکام نے عوام کومشورہ دیاکہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دنوں تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ کھمم اور نلگنڈہ اضلاع کے بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر ہے۔کھم میں درجہ حرارت 45.6ڈگری سلیس درج کیاگیا۔ اسی دوران پدا پلی ضلع کے منتھنی میں اعظم ترین درجہ حرارت 46.1ڈگری سلیس درج کیاگیا۔ راجنا سرسلہ ضلع کے رودرنگی میں آج درجہ حرارت45.9ڈگری سلیس درج کیاگیا۔

کھمم۔سرسلہ۔ جگتیال۔ سوریہ پیٹ۔ منچریال۔ پداپلی۔ ورنگل۔ محبوبہ آباد کے 35مقامات پر درجہ حررات آج تقریباً45ڈگری سلیس درج کیاگیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading