یونک اردو ہائی اسکول، جلگاؤں کی ایس ایس سی میں شاندار کامیابی
جلگاؤں: یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری یونک اردو ہائی اسکول، تانبہ پور، جلگاؤں نے ایس ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ امسال اسکول کا مجموعی نتیجہ 90.38 رہا۔ شفاء بی لطیف خان نے 83 فیصد نمبرات کے ساتھ اسکولی سطح پر اول مقام حاصل کیا جبکہ زویا بی محیط شیخ (81.60 فیصد) اور الفیہ عباس قریشی (81.20) نے بالترتیب دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔ سہانہ عارف کاکر (77.80 فیصد) اور مہوش فاطمہ محمد ندیم (76.20 فیصد) نے بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر قبضہ کیا۔
اس شاندار کامیابی پر سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ صاحب، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاؤں کے سابق پرنسپل شیخ گلاب اسحٰق صاحب، صابر شاہ صاحب، اسکول کے صدر مدرس شیخ نعیم، کلاس ٹیچر رضوانہ کھاٹک اور جملہ اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔
