Pune news by MD MUSLIM KABIR

لوہ گڑھ پونے میں حضرت بندگی میاں شاہ نعمتؓ کا خرافات و بدعات سے پاک بہر عام و عرس شریف کا اختتام ۔۔

پونے(محمد مسلم کبیر) خلیفۃ اللہ،امامنا حضرت سید محمد مہدی موعود علیہ السّلام کے خلیفہ سوم حضرت بندگی میاں شاہ نعمتؓ 510 ویں بہر عام اور عرس نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔اس عرس مبارک کی یہ خاص خوبی ہوتی ہے کہ اس دوران نہ کوئی باجا، لاؤڈ اسپیکر ہوتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے بدعت و خرافات اور شور و غل ہوتا ہے۔اقطاع ہند سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین پر پیچ پہاڑیوں سے گزر کر زیارت کے لئے آتے ہیں۔ان ہزاروں زائرین کے طعام کا نظم "اللہ دیا" کیا جاتا ہے۔
مقراض بدعات،فاروق ولایت،حضرت بندگی میاں شاہ نعمتؓ نے اپنی زندگی میں خرافات و بدعات کو مٹانے کا کام کیا اور اللہ کے احکامات،سُنت رسولﷺ اور فرامین امامناؑ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔اور 22 شعبان المعظم 935 ہجری کو مہاگاؤں نزد قلعہ لوہ گڑھ، پاونا نگر کل، کالونی،پونے میں آپ کی شہادت ہوئی۔
کل بعد نماز عشا پیر و مرشد حضرت مولانا سیّد محمود شاہد میاں صاحب قبلہ(جانشین دائرہ حضرت میاں سیّد محمد غازی سالارگروہ،ميندرگی) کے دست مبارک بہرعام کا ناریزہ تقسیم ہوا اور صبح حضرت بندگی میاں شاہ نعمتؓ کی اجتماعی زیارت کی گئی۔جس میں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں بہر عام و عرس مبارک میں،مہاراشٹر ،کرناٹک،حیدرآباد اور گجرات اور دیگر ریاستوں سے بھی حضرات مرشدین کرام بھی اس موقع پر شریک رہے۔اور حضرت بندگی میاں شاہ نعمتؓ کی سیرت مبارکہ سے عقیدت مندوں کو واقف کرایا۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading