لاہور، 02 مئی (یو این آئی ) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں پاکستان نے سب سے زیادہ ’جوان‘ ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ورلڈکپ کیلئے منتخب پاکستانی ٹیم کی اوسط عمر 27.3 ہے جس کے بعد افغانستان کا نمبر آتا ہے جہاں کھلاڑیوں کی اوسط عمر 27.4 سال ہے ۔
واضح رہے کہ 1992میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہی شامل تھے جن میں موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق قابل ذکر ہیں اور انہوں نے متعدد میچوں میں انتہائی اہم مواقعوں پر بہترین اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔