مجلس قرآن خوانی وفاتحہ خوانی پر ”ورق ِ تازہ“ سلورجوبلی تقاریب کااختتام

کمال الدین صدیقی‘مولانا شمس الدین صدیقی ‘قاضی اطہر ‘ عبدالوہاب ‘فہیم صدیقی ‘مجید مکرانی‘ پروفیسر جلیل و دیگر کی شرکت

ناندیڑ:2مئی(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ وپربھنی سے علاحدہ ایڈیشن میں شائع ہونے والے روزنامہ ”ورق تازہ“ کے 25سال مکمل ہونے پربروزبدھ یکم مئی 2019ءکو مجلس قرآن خوانی وفاتحہ خوانی پرایک سالہ ”ورق تازہ“ سلور جوبلی تقاریب کا شاندار اختتام عمل میں آیا ۔ مدیراعلیٰ محمدتقی کی رہائش گاہ ‘بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں صبح دس بجے منعقد ہونےوالی دو مجالس میں حضرت محمدکمال الدین صدیقی ساجد ‘ مولانا محمد شمس الدین صدیقی ‘قاضی محمداطہرالدین ‘محمدناظر عرف پاشاہ موظف آفیسر ‘عبدالوہاب ‘ ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی ‘ عبدالمجید مکرانی (صدرمجلس انتظامی ایکتااردو ۔مراٹھی اسکول ناندیڑ) پروفیسر جلیل احمد ‘سیدشاہ شہبازالدین المداری المکھاشاہی ‘محمدنقی شاداب( مدیر) ‘ محمد شافع( انجینئر) ‘ محمدظہیرا لدین بابر‘ محمدانصار ‘محمد ابراہیم مکرانی کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے مدیر اعلیٰ محمدتقی اور مدیر محمد نقی شاداب کی شال وگلپوشی کی۔ واضح ہو کہ گزشتہ یکم مئی 2018 کو ”ورق تازہ“ کی 24 ویں سالگرہ پر انتظامیہ نے فیصلہ کیاتھا کہ یکم مئی 2018 تا یکم مئی 2019ء سال تمام مختلف ادبی ‘مذہبی ‘ثقافتی ‘تعلیمی و طبی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

چنانچہ وقفہ وقفہ سے مزایہ مشاعرہ‘ نعتیہ مشاعرہ ‘قومی سمینار ‘تعلیمی پروگرام اور مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیاتھا ۔ان تقاریب کے انعقاد کے لئے ناندیڑ شمال کے ایم ایل اے جناب ڈی ۔ پی ۔ساونت کی صدارت میں ایک نمائندہ استقبالیہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس میں مختلف شعبہ حیات میں خدمات انجام دینے والے ذی اثر افراد کوشامل کیا گیا تھا اور ورق تازہ کے کثیر رنگی خصوصی شمارے شائع کئے گئے تھے ۔ تقاریب کاآغاز مجلس قرآن خوانی وفاتحہ خوانی سے ہواتھا۔ ان تقاریب کے انعقاد میں جن اہل خیر افراد اور مداحین نے ادارہ کاتعاون کیا ادارہ اُن کا تہہ دل سے ممنون ومشکور ہے ۔ خصوصی شماروں کے لئے جن اہل قلم حضرات نے مضامین ‘ تہنیت نامے وغیرہ روانہ کئے ادارہ اُن کابھی تہہ دل سے شکرگزار ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading